6 مئی 2014 - 14:33
ایران، بجلی کی صنعت میں علاقے میں پہلے نمبر پر

اسلامی جمہوریۂ ایران کے، بجلی کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ ایران، بجلی کی صنعت میں علاقے میں پہلے نمبر پر ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے، بجلی کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ ایران، بجلی کی صنعت میں علاقے میں پہلے نمبر پر ہے ۔ بجلی کے نائب وزی،ر ستار محمودی نے آج تہران میں بجلی کی تقسیم کے نٹ ورکز سے متعلق  انیسویں کانفرنس میں کہا کہ ایران کی بجلی کی صنعت، دنیا میں چودہویںاور علاقے میں پہلے نمبر پر ہے اور اسے مزید تقویت کی ضرورت ہے۔ محمودی نے کہا کہ علاقے میں ایران کے اسٹریٹیجک کردار میں اضافہ اور اخراجات ميں کمی نیز ایران اور پڑوسی ملکوں اور علاقے کے ملکوں کے درمیان الکٹرانیک رابطہ قائم کرنا ایران کی وزارت بجلی کے پروگراموں میں شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲